74

انجیر کے فوائد

انجیر سے کینسر کا علاج ممکن ہے اور یہ گردوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ اس کے فنکشن کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتی ہے۔اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور یہ پھل ڈی این اے کی حفاظت کرتا ہے جس سے کینسرہونے کا مسئلہ کافی حد تک کم ہو جاتا پے۔انجیر میں نیوٹرینٹس موجود ہوتے ہیں اور فائبر بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔فریش انجیر میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ خشک انجیر میں اینٹی اوکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو بیماریوں سے حفاظت کرتے ہیں۔اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر اور شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے خشک انجیر میں فینوول، اومیگا تھری اور اومیگا سکس ہوتے ہیں جودل کی بیماریوں اور کینسر کے لیئے مفید ہیں۔ انجیر میں موجود میگنیژیم اور کے ٹو وٹامن انسانی جسم کو صحت مند بناتے ہیں۔حالیہ تحقیق کے مطابق انجیر کے استعمال سے دماغ کے کینسر کا خطرہ سترفیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں