111

چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کی کریم گھرمیں تیار کریں

چارعدد اخروٹ کی گریاں نکال کرسل بٹے سے پیس لیں اس میں قدرتی طور پر آئل موجود ہوتا ہے جو پیسنے سے کریم کی طرح بن جائے گا۔ پھر اس میں دہی ایک چائے کا چمچ شامل کر دیں مگر دہی کو شامل کرنے سے پہلے اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر پندرہ منٹ تک رکھیں تاکہ سارا پانی نکل جائے۔اس کے بعد ڈیڑھ چمچ چاول کا آٹا شامل کریں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں اور کریم تیار ہے۔ اب روزانہ رات کو سونے سے پہلے منہ دھو کر کریم لگایئں اور صبح اٹھ کراچھی طرح منہ دھولیں۔انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں