پرائیویسی پالیسی

ندائے نو سائٹ پر شائع شدہ تمام تحریری ،تصویری ،تکنیکی اور دیگر مواد کے جملہ حقوق محفوظ رکھتا ہے جس کی غیر قانونی ترسیل واشاعت ممنوع ہے

اُردو زبان کے فروغ اور ترویج کے ساتھ ساتھ معلومات،اطلاعات ،حالات حاضرہ،ادب ،دینی اور مذہبی عنوانات پر قارئین کے لیے تیار کردہ اور دنیا بھر میں دیکھی جانے ولای اس ویب سائٹ میں شامل کسی بھی زبان کے مواد کی ذمے داری ادارے پر عائد نہیں ہوتی۔

ندائے نو کی بنیادی پالیسی آزاد اور صاف ستھری اور مبنی بر حقیقت صحافت ہے

کسی قسم کی مذہبی ،مسلکی ،سیاسی،ادبی،سماجی اور نسلی منافرت پر مبنی کوئی بھی تحریر یا تصویر اس ویب سائٹ پر شائع نہیں کی جائے گی.

کسی مذہب،یا نظریہ زندگی کے بارے میں کوئی منفی مضمون،تصویر یا کارٹون شائع نہیں کیا جاتا اور  ندائے نو  کا سارا عملہ ،ادارتی بورڈ اور تخلیق کار کسی بھی قسم کی سیاسی یا گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر خدمات سرانجام دیتے ہیں.

ندائے نو کا ادارتی بورڈ فیصلہ سازی میں مکمل آزاد ہے اور کسی اندرونی یا بیرونی دباؤ کے بغیر مکمل پیشہ وارانہ طریقے سے قارئین کے معیار کے مطابق پالیسی پر خوب بھی عمل کرتا ہے اور تمام دیگر متعلقہ شعبوں،اداروں اور افراد سے اس پالیسی پر عمل کرواتا ہے.

ندائے نو پر شائع ہونے والے تبصرے،کالم،انٹرویوز اور مضامین وغیرہ ہمارے محترم لکھاریوں کی اپنی تخلیقات ہوتی ہیں تاہم اِدارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے.

اندرون ملک اور بیرون ملک ندائے نو کے بیوروچیف اور دیگر نمائندے صرف اور صرف ندائے نو کی حد تک ہم سے متعلق ہیں اور اِدارہ انکے کسی ذاتی فعل کا نہ تو ذمہ دار ہے اور نہ ہی جوابدہ.

ندائے نو کے نمائندے کسی سے بھی آزادانہ طور پر کسی بھی قسم کی مالی منتقلی کے بلاواسطہ یا بالواسطہ مجاز نہیں اس لیے ایسی صورت میں کوئی بھی فرد یا اِدارہ خود ذمہ دار ہوگا اور ہم پر کوئی اخلاقی ذمے داری عائد نہیں ہوگی۔

ندائے نو  کا کسی نسلی ،لسانی،سیاسی،مذہبی جماعت گروہ یا این جی او سے کوئی تعلق نہیں ہے.

اِدارہ ندائے نو پر شائع ہونے والے ہر مواد میں کانٹ چھانٹ اور ترمیم و اضافے کا مکمل اختیار رکھتا ہے.

اِدارہ کسی بھی تحریر یا تصویر کی اشاعت سے انکار کر سکتا ہے،اور شائع ہونے کے بعد بغیر کوئی وجہ بتائے سائٹ سے حذف بھی کیا جا سکتا ہے.

اِدارہ کے ساتھ ہر شعبے میں کام کرنے والوں کی غالب اکثریت اپنے مشن کے لیے کسی بھی قسم کے معاوضے کے بغیر اعزازی طور پر کام کرتی ہے.

ندائے نو کی گیسٹ بک یا فورم میں شائع ہونے والے کسی بھی خط یا خیالات کو جو ندائے نو کی بنیادی پالیسی کے منافی ہوں ادارہ اپنی صوابدید کے مطابق فوری طور پر سائٹ سے حذف کر سکتا ہے.

اِدارہ کسی بھی قاری کو کسی بھی دوسرے قاری خط لکھنے والے ای میل بھیجنے والے یا کالم نگار کا فون نمبر یا کوئی بھی رابطہ دینے کا پابند نہیں ہے.

اِدارہ ندائے نو کی خبریں،تبصرے فینچرز اور رپورٹنگ سب غیر جانبدار ہوتی ہے اور ہر قدم پر مناسب احتیاط حتی المقدور تصدیق کے بعد شائع کی جاتی ہے اور اس کے باوجود اگر اشاعت میں کوئی کم بیشی ہو جائے تو ادارہ کسی طرح بھی اسکا ذمے دار نہیں.

اِس سائٹ پر ہر کسی کو ادارے کی بنیادی پالیسی کی پابندی کرتے ہوئے اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے،اِدارہ اپنی کسی بھی اشاعت کے ذرائع کسی کو کسی بھی صورت میں ظاہر کرنے کا پابند نہیں ہے.

اگرندائے نو پر شائع شدہ کوئی مواد کسی دوسری سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے تو ندائے نو کا حوالہ دیا جانا لازمی ہوگا.

اِدارہ کسی بھی تحریری کے متعلق سرقے اور چوری کی صورت میں ذمے دار نہیں اور ایسی صورت میں مکمل ذمے وادی لکھاری کی ہوگی.

اِدارے کو فراہم کی گئی آپ کی ذاتی معلومات کی بناء پر ادارہ آپ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے.